بجلی چوری کی گواہی کیلیے عدالت جانے والے لیسکو ملازم پر وکلا کا تشدد

ملزمان نے عدالت میں لائن مین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، وکلا کے خلاف مقدمہ درج


ویب ڈیسک September 18, 2023
فوٹو فائل

بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی کے لیے عدالت جانے والے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ملازم کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ میں بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی دینے عدالت جانے والے لیسکو اہلکار و لائن مین محمد اسلم پر وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ کی عدالت میں تشدد کیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لائن مین محمد اسلم عدالت میں بجلی چوری کے حوالے سے گواہی دینے گئے تو عدالت میں محمد عمر تارڑ، بلال تارڑ اور منصور اشرف نامی وکلا نے اُن پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہکاروں نے مداخلت کرکے لیسکو اہلکار کی جان بچائی۔ بعد ازاں ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں