بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پورے صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نگراں وزیر اطلاعات

فوٹو : فائل

بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں زمینوں پر قبضے کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پورے صوبے میں لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، چاہے وہ کتنا ہی بااثر یا طاقت ور کیوں نہ ہو، سرکاری اراضی اور جائیدادوں پر قابض لوگوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات کی زمینوں پر بھی مافیا قابض ہے ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
Load Next Story