ورلڈکپ شعیب اختر نے بھارت کے خطرناک ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی
ایشیاکپ کے فائنل میں جس طرح روہت شرما الیون نے سری لنکن ٹیم کوشکست دی اس کی بالکل بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی، سابق پیسر
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے خطرناک ٹیم ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں جس طرح روہت شرما الیون نے سری لنکن ٹیم کو شکست دی اس کی بالکل بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے ورلڈ کپ میں بھارت ایک خطرناک ٹیم ثابت ہوگی لیکن اس کے ساتھ کسی بھی دوسری ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ان کنڈیشنز میں کوئی بھی ایشیائی سائیڈ بہترین کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'انڈین ٹیم نے گیم فکس کردیا ہے' شعیب اختر کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل