پی آئی اے شیڈول میں بہتری یورپ پروازیں بحال ہونے کا امکان

یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، ترجمان سی اے اے


Numainda Express September 19, 2023
یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، ترجمان سی اے اے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کے شیڈول میں کافی بہتری آئی ہے جب کہ یورپ کیلیے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے شیڈول میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ دنوں کی نسبت پیر کو صرف 4 پروازیں منسوخ ہوئیں، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان اوراسلام آباد سے گلگت کیلیے دو، دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، دریں اثنا یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال، وزیر خزانہ کا خسارہ برداشت کرنے سے انکار

ترجمان کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔