ابراہیم حیدری میں باپ کے گھر سے 2 سالہ بچی بازیاب

شوہر نے بدکاری سے انکار پر بچی چھین کر گھر سے نکال دیا،درخواست گزار


Staff Reporter May 14, 2014
باپ کے گھر سے بازیاب کرائی جانے والی بچی ماہین والدہ کی گود میں خوشی کا اظہار کررہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

سیشن جج کے حکم پر تھانہ ابراہیم حیدری نے خاتون کے ہمراہ جرائم پیشہ شوہر کے گھر پر چھاپہ مارکر 2 سالہ بچی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے بچی کو ماں کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے خاتون مسماۃ ارم ناز کی درخواست پر تھانہ ابراہیم حیدری کو2 سالہ مسماۃ ماہین کو بازیاب کرا کے اس کے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا تھا، سب انسپکٹرمحمد یعقوب و دیگر پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ہمراہ ابراہیم حیدری میں واقع عمران کے گھر میں چھاپہ مار کر ماہین کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل محمد زرین ستی، سائبان کے چیئرمین حق نواز اختر، جنرل سیکریٹری حیدر علی حیدر عدالت میں موجود تھے۔

خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر عمران جرائم پیشہ ہے اور متعدد بار جیل جاچکا ہے، وہ نشہ کرتا ہے اور اسے بدکاری پر مجبور کرتا ہے، انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، 2 ماہ قبل اس نے گھنائونے فعل سے انکار کرنے پر اسے تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا اور بچی کو چھین لیا تھا، بچی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ نشہ پورا کرنے کیلیے وہ بچی کو فروخت کرنے میں بھی دریخ نہیں کرے گا، بچی نے ماں کو دیکھتے ہی رونا شروع کردیا تھا، فاضل عدالت نے بچی کو فوری طور پر ماں کے حوالے کردیا، قبل ازیں درخواست گزار نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ491کے تحت حبس بیجا کی درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں