سلیمان لاشاری کیس میں مشترکہ دوست شامل تفتیش نہ ہوسکا

سلمان ابڑو کا موبائل فون برآمد نہیں ہوا،مشترکہ دوست سے تفتیش کیس کا رخ بدل سکتی ہے


Staff Reporter May 14, 2014
سلمان ابڑو کا موبائل فون برآمد نہیں ہوا،مشترکہ دوست سے تفتیش کیس کا رخ بدل سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

سلیمان لاشاری قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس نے مقتول اور مضروب کے مشترکہ دوستوں سے اب تک کوئی تفتیش نہیں کی ہے۔

زخمی ہونے والے سلمان ابڑو کا موبائل فون مقتول سلیمان لاشاری نے چند روز قبل چھین لیا تھا جبکہ وقوع کے وقت سلمان ابڑو کو مقتول کے بنگلے پر بلانے والے شاہنواز شاہ سے تفتیش نہیں کی گئی، دوستوں کو شامل تفتیش کرنے سے کیس کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے،تفصیلات کے مطابق 8 مئی کی شب ڈیفنس فیز 5 خیابان شمشیر میں فائرنگ سے سلیمان لاشاری اور پولیس اہلکار ظہیر ہلاک جبکہ ایس پی سکرنڈ غلام سرور ابڑو کے بیٹے سلمان ابڑو سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے سلیمان لاشاری اور سلمان ابڑو کے مشترکہ دوستوں سے اب تک کوئی تحقیق نہیں کی ہے۔

پولیس نے سلیمان لاشاری کے اہل خانہ کے پاس موجود سلمان ابڑو کا موبائل فون بھی برآمد نہیں کیا ہے، سلمان ابڑو کے موبائل فون ریکارڈ سے اہم حقائق سامنے آسکتے ہیں جس سے کیس کا رخ تبدیل ہوجائے گا، پولیس نامعلوم وجوہ کی بنا پر مقتول سلیمان لاشاری کے موبائل فون کا ریکارڈ نکلوانے سے گریز کررہی ہے، مذکورہ معاملے میں سب سے اہم شخص شاہنواز شاہ ہے جو مقتول اور مضروب کا مشترکہ دوست ہے جسے پولیس نے اب تک شامل تفتیش نہیں کیا شاہنواز شاہ نے ہی سلمان ابڑو کو سلیمان لاشاری کے بنگلے پر بلایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔