رینجرز نے لانڈھی سے 11 افراد حراست میں لے لیے

پولیس کارروائیوں میں8 ملزمان گرفتار،ایرانی ڈیزل اور اسمگلنگ کا سامان برآمد


Staff Reporter May 14, 2014
پولیس کارروائیوں میں8 ملزمان گرفتار،ایرانی ڈیزل اور اسمگلنگ کا سامان برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا.

رینجرز نے لانڈھی میں آپریشن کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران 6 ملزمان سمیت11افراد کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق رینجرز لانڈھی مجید کالونی اور گیدڑ کالونی سرچ آپریشن میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے6 مشتبہ افراد سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا،ریکسر پل سے گینگ وار کے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے90 ٹوکن ہیروئن اور ایک ریوالور برآمد کرلیا۔

کلفٹن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، موچکو پولیس نے ناردرن بائی پاس پر محمد ندیم ، محمد سفیر ، عبدالرحمان اور عبدالولی کو گرفتار کر کے ڈمپر سے ایک ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 40 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔