سکھ رہنما کے قتل کا الزام بھارت کا کینیڈا کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

سینئر کینیڈین سفارت کار کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بے دخلی کا حکم دیا گیا


ویب ڈیسک September 19, 2023
سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی ہے:فوٹو:فائل

سکھ رہنما کے قتل کا بھارت کو ذمہ دار قرار دینے کے بعد بھارت نے کینیڈا کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ کینیڈا کے سفارت کار کا نام نہیں بتایا گیا۔ کینیڈین سفارت کار کو بھارتی معاملات میں مداخلت اور بھارت دشمن سرگرمیوں کے الزام پر بے دخلی کا حکم دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، کینیڈین وزیراعظم

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پرکینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں جی 20 اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کھل کر بات کی تھی۔ سکھ رہنما کا قتل کینیڈا کی خود مختاری اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کینیڈا نے را کے سربراہ کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔ بھارت نے کینیڈا کے الزامات کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں