حفاظتی ٹیکہ جات میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین شامل

نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کی امیونائیزیشن کی معلومات سسٹم میں درج ہو جائیں گی


ویب ڈیسک September 19, 2023
نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کی امیونائیزیشن کی معلومات سسٹم میں درج ہو جائیں گی

حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے بڑی پیش رفت ہوگئی اور سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین کو بھی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔

ایچ پی وی ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ قومی الیکٹرانک امیونائیزیشن رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کا ڈیٹا سسٹم میں درج ہو جائے گا، بچے کے والدین کو الرٹ موصول ہو گا آپ کے بچے کی ویکسینیشن کی تاریخ کونسی ہے۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ پروگرام کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام تیزی سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہے، تاکہ ملک بھر کے طول وعرض میں کوئی بچہ یا بچی ویکیسنیشن سے محروم نہ رہے۔

ندیم جان نے مزید کہا کہ ایف ڈی آئی کو جو اہداف دیے ہیں انکو خود مانیٹر کرتا رہوں گا، ملک بھر کے بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچانے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں