جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے معافی مانگ لی

سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالا ڈی ایس پی، سیشن جج سے معافے مانگے تب ہی کیس سے ڈسچارج کیا جائیگا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک September 19, 2023
(فوٹو: فائل)

جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ڈی ایس پی نے اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ جج کے فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی کو محکمانہ چارج شیٹ بھی کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابرہیم خان پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان سے معافی مانگے۔ ایڈیشنل سیشن جج سے اپنے اس اقدام پر معافی مانگ لے ، تب ہی اس کو اس کیس سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 25 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں