ایران میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار استقبال

ایرانی فٹبال کلب کا سعودی فٹبال کلب ٹیم سے میچ آج تہران میں ہوگا


ویب ڈیسک September 19, 2023
ایرانی فٹبال کلب کا سعودی فٹبال کلب ٹیم سے میچ آج تہران میں ہوگا، فوٹو: فائل

سعودی فٹ بال کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئی جہاں کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں نے ٹیم کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پرتگال کے شہرۂ آفاق فٹبالر نے حال ہی میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شمولیت اختیار کی ہے اور سعودی عرب میں ہی مقیم تھے۔

سعودی فٹبال کلب النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں حصہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں رونالڈو اپنی ٹیم کے ہمراہ تیہران پہنچے۔ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سیکڑوں ایرانی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔



اس موقع پر مداحوں نے النصر کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ مداحوں نے فٹبالر پر پھول بھی نچھاور کیے۔

سیکڑوں کی تعداد میں مداحوں نے قافلے کی صورت میں اپنے پسندیدہ فٹبالر کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا۔ راستوں کو ہورڈنگز اور بینرز لگا کر سجایا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کی بسوں پر گل پاشی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2023-2024 کا آغاز منگل کی شام آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں سعودی عرب کی النصر کا ایرانی کلب ٹیم پرسیپولیس کا میچ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں