دنیا کی ممکنہ وزنی ترین پیاز جس کا وزن 9 کلو ہے

یہ پیاز ممکنہ طور پر دنیا کی وزنی پیاز کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر سکتی ہے

برطانیہ میں ایک شخص نے پھولوں کی نمائش میں 8.97 کلو گرام وزنی پیاز نمود کے لیے پیش کی گئی۔ پروگرام کے منتظمین کا خیال ہے کہ یہ پیاز دنیا کی سب سے وزن پیاز ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتی ہے۔


ہیروگیٹ آٹم فلاور شو کے مطابق گیرتھ گریفن کی نو کلو وزنی پیاز 2014 میں اس پروگرام میں ٹونی گلوور کی پیاز (8.47 کلو گرام) سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔











View this post on Instagram


A post shared by Harrogate Flower Shows (@harrogateflowershow)





یہ پیاز 15 سے 17 ستمبر تک ہونے والی اس نمائش کے غذاؤں کے پویلین میں رکھی گئی جہاں اس کے ساتھ مزید غیر معمولی سبزیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں تھیں۔


نمائش میں ہونے والے مقابلے میں پہلا انعام کرس پیرش نے حاصل جنہوں نے 102 کلو وزنی کدو اگایا تھا۔


نمائش کے منتظمین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے وزنی پیاز کے متعلق گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے نظرِ ثانی کی جانی چاہیئے۔


Load Next Story