وفاقی ڈیلی ویجز اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک September 19, 2023
فوٹو: فائل

وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہ 32 ہزار روپے کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کی تھی۔ اس سے پہلے ڈیلی ویجز ملازمین اور اساتذہ کو 25000 روپے تنخواہ دی جارہی تھی۔

وزارت تعلیم نے کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں