سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے کیسز کو ترجیح

آئندہ تین روز میں کرمنل اور سول کیسز کی سماعت ہوگی، 20 تا 22 ستمبر سنے جانےو الے کیسز پر مشتمل کاز لسٹ جاری

(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح،آئندہ تین روز میں کرمنل اور سول مقدمات سنے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 20تا 22ستمبر کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ تین روز کیلیے 225 مقدمات 5 بنچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 مقدمات کی سماعت کرے گا جب کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 80 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اسی طرح جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 40 مقدمات سنے گا، جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بھی 40 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
Load Next Story