ٹی10 لیگ میں فکسنگ کے الزامات پر آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو معطل کردیا

ملزمان میں ٹیم کے مالکان اور کوچز بھی شامل


ویب ڈیسک September 19, 2023
فوٹو: فائل

آئی سی سی نے کھلاڑیوں سمیت 8 افراد پر ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹر سمیت 8 افراد پرابوظہبی ٹی 10 لیگ میں میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے جن میں کھلاڑی، کوچز اور ٹیم کے مالکان شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے منگل کو کہا گیا ہے کہ ان افراد نے 2021 میں ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان میں بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناصر حسین، ڈومیسٹک کرکٹر رضوان جاوید اور سالیہ سمان، بیٹنگ کوچ اشعر زیدی، اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھلوں، ٹیم منیجر شاداب احمد، ٹیم کے شریک مالکان کرشن کمار اور پراگ سنگھوی شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ایک بیٹنگ کوچ پر میچ فکس کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فکسنگ کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کو "انعامات" پیش کرتے تھے۔ ٹیم کے مالک نے میچوں کے نتائج پر شرطیں لگائیں۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ چھ ملزمان کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے اور الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں تاحیات پابندی کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں