سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانے کیلیے دو رکنی کمیٹی تشکیل

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس علی مظہر پر دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل، ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت


جہانزیب عباسی September 19, 2023
(فوٹو: فائل)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر دو رکنی ججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقۂ کار پر رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ججز کمیٹی کو ایک ہفتہ میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئندہ ججز فل کورٹ اجلاس میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی مکمل کارروائی سرکاری ٹی وی پر صبح سے شام تک براہ راست نشر کی گئی تھی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں