وزارت بین الصوبائی رابطہ امور پی سی بی کے جلد انتخابات کی خواہاں

گورننگ بورڈ کی تشکیل اور دیگر متعلقہ معاملات کی تکمیل کیلیے معاونت فراہم کی جائے


Sports Reporter September 20, 2023
گورننگ بورڈ کی تشکیل اور دیگر متعلقہ معاملات کی تکمیل کیلیے معاونت فراہم کی جائے (فوٹو: پی سی بی)

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور پی سی بی کے جلد انتخابات کی خواہاں ہے۔

بورڈ کے الیکشن کمشنر محمد اقبال اور ایڈجوڈیکیٹر جسٹس(ر)تصدق حسین جیلانے کوخط میں لکھا گیا ہے کہ انتخابی عمل جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے، گورننگ بورڈ کی تشکیل اور دیگر متعلقہ معاملات کی تکمیل کیلیے معاونت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا انتخاب؛ لاہور ہائیکورٹ نے بھی فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

یاد رہے کہ 4ستمبر کو ذکا اشرف کی زیرسربراہی قائم شدہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4ماہ مقرر کرتے ہوئے اسے الیکشن کا عمل مکمل کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں