اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج نے فلسطینی کمانڈر محمد ابو الباحہ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا
مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کی آڑ میں قابض اسرائیلی فوج نے 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مختلف واقعات میں روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا۔
پہلے واقعے میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جینن کی پناہ گزینوں کیمپ پر آزادیٔ فلسطین کی علمبردار تنظیم الفتح کی الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کمانڈر محمد ابو الباحہ کے گھر پر چھاپا مارا۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی کے دوران ڈرون کا استعمال بھی کیا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ جس گھر پر فائرنگ کی گئی وہ فلسطینی کمانڈر محمد ابو الباحہ کا گھر تھا یا نہیں اور نہ ہی محمد ابو الباحہ کی گرفتاری سے متعلق کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح غزہ میں اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا جب کہ ان شہادتوں پر احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس میں 3 مظاہرین زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت میں رواں برس شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب کہ 25 سے زائد یہودی بھی مارے گئے۔