لانگ مارچ کیس عمران خان شیخ رشید کو عدالت پیش کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ملزمان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی جانب سے عدالت پروڈکشن کی دو درخواستیں دائر کیں


ویب ڈیسک September 20, 2023
فائل فوٹو

مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عدالت پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ملزمان کے وکلا کی جانب سے عدالت پروڈکشن کی دو مختلف دراخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی جانب سے عدالت پروڈکشن کی دو درخواستیں دائر کر دیں۔

وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغواء ہیں، عدالت پیش کیا جائے، صرف رپورٹ نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ سپرٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ مانگی تو سیکیورٹی خدشات کا بہانا بن جائے گا، شیخ رشید کا کچھ علم نہیں کہاں ہیں، انہیں بھی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

وکیل نے کہا کہ صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں