کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں

ترانے میں بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے

شائقین نے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کومایوس کن قرار دیا:فوٹو:اسکرین گریب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا۔

آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے ' دل جشن بولے' میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ

 

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں کیا گیا ہے۔ ترانے کی ویڈیو میں اینیمیشن کا استعمال کیا گیا ہے۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں روہت شرما اور بابر اعظم کی تصاویر بھی ترانے کا حصہ ہیں۔
Load Next Story