کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش موسم خوشگوار ہوگیا
کورنگی، ہاکس بے، سرجانی، بلدیہ، کیماڑی، ملیر، شاہراہ فیصل، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقوں میں تیز بارش
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/09/rain-shahrah-e-faisal-1695208782.mp4"][/video]
بدھ کے روز صبح کے اوقات میں شدید حبس کے بعد اچانک شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بادل چھا گئے جب کہ کچھ مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ بعد ازاں کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ شدید حبس کے باعث پیدا ہونے والی گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔
[video width="1280" height="720" mp4="https://c.express.pk/2023/09/rain-saddar-1695208775.mp4"][/video]
شہر میں کورنگی، ہاکس بے، ماڑی پور، سرجانی، شیر شاہ، کیماڑی، ملیر، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقوں میں دوپہر کے بعد تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
[video width="400" height="720" mp4="https://c.express.pk/2023/09/rain-i-i-chundrigar-road-1695208759.mp4"][/video]
قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بدھ کے روز آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
[video width="1280" height="720" mp4="https://c.express.pk/2023/09/rain-hawksbay-1695208753.mp4"][/video]
دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے بارش اور تیز ہواؤں کے دوران شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری بارش کے موسم میں برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔