شادی شدہ جوڑا 311 سال پُرانا ڈاک خانہ چلانے امریکا سے اسکاٹ لینڈ پہنچ گیا

1712 میں کھلنے والے اس ڈاک خانے کو گینیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے پُرانا ڈاک خانہ قرار دیا ہے

بیری اور میری فورڈ

برطانوی نژاد امریکی دنیا کا سب سے پرانا پوسٹ آف چلانے اہلیہ کے ساتھ امریکا سے اسکاٹ لینڈ پہنچ گیا۔


برطانوی علاقے لنکن شائر سے تعلق رکھنے والے بیری فورڈ اور شمالی لینرک شائر سے تعلق رکھنے والی ان کی اہلیہ میری گزشتہ 20 سالوں سے امریکی ریاست فلوریڈا میں زندگی بسر کر رہے تھے۔


تین سال قبل ان کو 311 برس پُرانے سینکواہر ڈاک خانے کی فروخت کے متعلق علم ہوا جس کے بعد انہوں نے اس کو خریدنے کی کوشش کی۔




بیری فورڈ لیک لینڈ میں ایک کمپنی کے مالک ہیں جو نجی ہوائی جہاز مالکان کے لیے ان کے جہازوں کو صاف کرتی ہے۔ دونوں برطانیہ میں ایک کاروبار خریدنا چاہتے تھے جہاں ان کی بیمار مائیں زندگی بسر کر رہی تھیں۔


ڈاک خانے کو خریدنے کے لیے انہوں نے ایک پیش کش کی لیکن دوسری کوشش میں یہ کاروبار خریدنے میں کامیاب ہوگئے۔


ڈاک خانہ خریدنے کے بعد بیری فورڈ دنیا کے سب سے پرانے ڈاک خانے کے 17ویں پوسٹ ماسٹر بن گئے ہیں۔

Load Next Story