پشاور اور پشین کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

رواں برس 24 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے

فوٹو:فائل

پشاور اور پشین کے سیوریج سسٹم میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں برس اب تک 24 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود پایا گیا۔ نرے خوڑ کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلیے سیمپل 5 ستمبر کو لیا گیا تھا، پشاور کے سیوریج میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق ننگرہار سے ہے۔

پشین کے علاقے تروا کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس موجود ہے، پشین کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلیے سیمپل 4 ستمبر کو لیا گیا تھا، پشین کے سیوریج میں پائے گئے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق قندہار سے بتایا گیا ہے۔
Load Next Story