ہردیپ سنگھ نیجرکے قتل پر پاکستانی سکھوں کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
بھارتی حکومت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہوکر سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے، عالمی برادری نوٹس لے، رمیش سنگھ اروڑہ
کینیڈا میں خالصتان کےحامی سکھ رہنما کے قتل پر لاہور اور پشاور میں پاکستانی سکھ برداری نے بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ سکھ برادری کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، عالمی برادر ی کو بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔
پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری نے لاہور میں بدھ کے روز بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ سکھ برادری کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ خالصتانی لیڈر کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے وہ سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے لیکن خالصتان کے قیام کے لیے پرامن ،جمہوری جدوجہد سکھوں کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی پھیلائی ہے۔
احتجاج کے دوان سکھ برادری نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سکھوں پرمظالم اور ان کی نسل کشی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے۔
سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں جب سے مودی حکومت آئی ہے ، سکھوں اورمسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں کے خلاف ظلم وتشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
دریں اثنا پشاور میں بھی سکھوں نے ہردیپ سنگھ نیجر کے قتل کے خلاف گوردوارے کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکھ رہنما کے قتل میں انڈین خفیہ ایجنسی ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی افسوسناک واقعے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔