20 ستمبر 1982 جب ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک ہوئی
پاکستانی فاسٹ بولر جلال الدین نے یہ کارنامہ حیدرآباد میں آسٹریلیا کیخلاف انجام دیا تھا
20 ستمبر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب پہلی مرتبہ کسی بولر نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
پاکستان کے فاسٹ بولر جلال الدین نے یہ کارنامہ 20 ستمبر 1982 کو حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف انجام دیا تھا، آسٹریلیا اُس وقت تین میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان آیا تھا۔ میچ فی اننگز 40 اوورز پر مشتمل تھا۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ میزبان ٹیم نے 40 اوورز میں 229/6 کے ساتھ اننگز ختم کی جس کے جواب میں آسٹریلیا ہدف کا تعاقب نہ کرسکا اور پاکستان 59 رنز سے میچ جیت گیا۔
میچ کے دوران فاسٹ بولر جلال الدین نے 32 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جلال الدین نے مہمان ٹیم کے خلاف اوور کی چوتھی گیند پر راڈنی مارش کوبولڈ کرنے کے بعد اگلی گیند پربروس یارڈلے کو کیچ آؤٹ کرایا جبکہ چھٹی اور آخری گیند پر جیف لاسن کوبولڈ کیا تھا۔
بعدازاں پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق نے 2،2 مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وقاریونس، عاقب جاوید اور محمد سمیع ایک ایک بار ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آخری ہیٹ ٹرک فروری 2002 میں محمد سمیع نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں کی تھی۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے یاد گار موقع کی 41 ویں سالگرہ نیشنل اسٹیڈیم میں منائی۔ سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے سابق پیسر کو کیک کھلا کرمبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر جلال الدین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کرتے وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ون ڈے کرکٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے، بہت خوشی ہوتی ہے کہ آج بھی اس کارنامہ کو یاد کیا جاتا ہے۔