کراچی سمیت تین بڑے ایئرپورٹس پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ

پروازوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر سسٹم نصب کیا جائے گا


Staff Reporter September 20, 2023
فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک کے 3 بڑے ہوائی اڈوں پر جہازوں کو پرندوں سے بچانے کے لیے جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سی اے اے نے ملک کے 3بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پرجدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستیں طلب کرلیں،28ستمبر کو ٹینڈر کھولے جائیں گے،پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ،جناح انٹر نیشنل اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب ہوں گےْ

واضح رہے کہ کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں،پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کیلئے چیلنج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں