ورلڈکپ کیلیے قومی ٹیم کا 32 رکنی اسکواڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

23 کھلاڑیوں کے اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا، اضافی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی

فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023ء کیلیے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 سے 32 رکنی تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں و آفیشلز میں سے 23 افراد کے اخراجات آئی سی سی کے ذمہ ہوں گے جبکہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی برداشت کریں گے۔


ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین ایکسٹرا کھلاڑی بھی اڑان بھریں گے، ٹیم کا انتخاب کے وقت صرف پندرہ کھلاڑیوں پر ہی غور کیا جائے گا جبکہ تین اضافی کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی اضافی کھلاڑیوں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی، تین اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں لیکن میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے جبکہ انہیں ڈریسنگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Load Next Story