سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کمرہ عدالت سے گرفتار

تمام ملزمان پر ملی بھگت سے فراڈ کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں


ویب ڈیسک September 20, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

سی ڈی اے جعلی فائلز تیاری کیس میں ضمانت خارج ہونے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنائت اللہ، سابق ای ایم او آفتاب جعفری، ڈیلنگ اسسٹنٹ مختار علی سولنگی اور گرداور محمد شیراز شامل ہیں۔

سی ڈی اے شبعہ ریونیو کے مزید دو پٹواری وقار خان اور فخر عباس کی ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوگئی تمام افسران و اہلکاروں پر سیکٹر D/13/3 کی جعلی فائلز تیار کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں ڈپٹی ڈائریکڑ ایل اینڈ آر، عرفان احمد، ڈی ڈی ایل اینڈ آر اوراس وقت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر E&A/8تعمور احمد، سابق ڈائری ڈسپیچ کلرک وقار علی بھی نامزد ییں جبکہ فائلز منظور کرنے میں اسسٹنٹ ڈائریکڑایڈمیٹنگ ذولفقار جونیجو، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ای اینڈ اے عرفان خان، سمیت دیگر افسران و اہلکاروں اور پرائیویٹ افراد کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

تمام ملزمان پر ملی بھگت سے فراڈ و دھوکہ دہی کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل ٹیم کل ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں