اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں رضوان کا سوشل میڈیا پر پیغام
محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں مبینہ لڑائی کی افواہوں کو زائل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں تمام کھلاڑی گراؤنڈ کے اندر گول دائرے میں ایک دوسرے کے کاندھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں اور عقب میں قومی پرچم لہراتا نظر آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: لڑائی کی افواہوں کے بعد شاہین نے بابراعظم کیساتھ تصویر پوسٹ کردی
محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں مشہور ملی نغمے ''اس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں'' کے اشعار لکھے جس کے ذریعے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرکے یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔
Is Parcham k saaye talay,
Hum aik hain. Hum aik hain.
Saanjhi apni khushyaan,
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کپتان بابراعظم نے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس کے جواب میں شاہین آفریدی انکی حمایت میں بول پڑے تھے۔ دونوں کے درمیان مبینہ تکرار ہوئی جس پر رضوان نے صلح صفائی کرائی تھی۔
قبل ازیں گزشتہ روز شاہین آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر بابراعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی جس نے دونوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا تھا۔
بابراعظم نے منگل کو کراچی میں شاہین آفریدی کی بارات میں بھی شرکت کی تھی اور اس موقع پر دونوں قومی کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔