22 خواتین کا قاتل امریکی جیل میں قتل

بلی شیمرمیر کا قاتل خود بھی قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا


ویب ڈیسک September 20, 2023
[فائل-فوٹو]

22 خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید پانے والے کینیا کے شہری کو امریکی جیل میں اس کے ساتھی قیدی نے قتل کردیا۔

امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ 22 خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والا 50 سالہ کینیا کا شہری بلی شیمرمیر کو ٹیکساس کی جیل میں اس کے ساتھی قیدی نے قتل کیا۔

بلی کو ٹینیسی کالونی، ٹیکساس کے کوفیلڈ یونٹ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ قتل ہوا۔ ٹیکساس کے محکمہ فوجداری انصاف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو صبح اس کے سیل میں اس کی لاش ملی۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ بلی کا قاتل خود بھی قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا تھا۔

بلی جو کہ کینیا میں پیدا ہوا، گھریلو حفظان صحت کے پیشے سے منسلک تھا اور شمالی ٹیکساس کے متعدد شہروں میں کام کیا۔ تاہم اس پر بزرگ اور بے سہارا مریضوں کو قتل کرنے اور ان کے قیمتی سامان لوٹنے کا الزام تھا۔

ڈیلاس اور کولن کی کاؤنٹیز میں عدالت نے بلی پر قتل کے 22 الزامات پر فرد جرم عائد کی تھی۔ 2022 میں ڈیلاس کاؤنٹی میں دو مختلف جیوریوں نے اسے 81 سالہ لوسی ہیرس اور 87 سالہ میری بروکس کے 2018 کے قتل کا مجرم قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں