صوابی کنویں میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئی


ویب ڈیسک September 20, 2023
—فائل فوٹو

گدون کیمپ کے مقام پر ایک کنویں میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو ٹیم اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئی۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ کمال آزان، 14 سالہ امرضیہ، 23 سالہ امین جان، اور 24 سالہ سید گل کے نام سے ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں