عامر کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے

عامر سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کر رہے تھے


Sports Desk September 21, 2023
فوٹو : انٹرنیٹ

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

انھوں نے جمعے تک مکمل فٹ ہونے کی امید ظاہر کر دی ہے، عامر نے کہا کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں گا، معدے میں انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ ہفتے زیرعلاج رہا، کریمپس پڑ گئے تھے۔ ہیمسٹرنگ بھی جمعے تک ٹھیک ہوجائے گی۔

عامر سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں