پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

گزشتہ شب ہونے والی 'صوفی نائٹ' میں اداکارہ کے اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔


ویب ڈیسک September 21, 2023
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی رواں سال مئی میں ہوئی تھی : فوٹو فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرینتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز سے اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ہونے والی 'صوفی نائٹ' سے کیا گیا جس میں اداکارہ کے اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

صوفی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، مہمانوں کی فہرست میں پرینیتی چوپڑا کی خالہ اور پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا بھی شامل تھیں۔




اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بارات کشتی پر آئے گی

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہوں گے۔

راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں