بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی

ایک کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک September 21, 2023
ایف آئی اے کی کارروائی جاری رہی تو درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے، عدالت میں موقف:فوٹو:فائل

بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف اسلام آؓباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے۔ عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ مرکزی کیس کی سماعت 30 اکتوبر کو مقرر ہے۔ کیس کے زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے ایف آئی اے کے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔ اگر ایف آئی اے نے کارروائی جاری رکھی تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں