مودی کا ہندوتوا منصوبہ بھارتی آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب

مودی سرکار کا بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا

مودی سرکار کا بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ ہٹا کر بھارت کو ہندو راشٹریہ ریاست بنانے کی راہ ہموار کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو فراہم کردہ آئین کی تمہیدی کتاب سے سیکولر ازم اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب ہیں جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مودی سرکار کے اس اقدام سے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتر گیا اور بھارتی وزیراعظم کے ہندوستان کو ایک ہندو راشٹریہ ریاست بنانے کے عزائم کھل کر سامنے آگئے۔

یہ خبر پڑھیں : مودی نے ہندو ووٹرز کی حمایت کیلیے ملک کا نام ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

قبل ازیں مودی سرکار نے لفظ ''انڈیا'' کے بجائے بھارت کا استعمال کرنے کا شروع کیا تھا۔ جی-20 اجلاس کے دعوت ناموں سمیت دیگر جگہوں پر بھی انڈیا کے بجائے بھارت کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔


جس سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ پارلیمنٹ کے نئے اجلاس میں انڈیا کو لفظ بھارت سے بدلنے کے لیے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے متشدد ارکان اسمبلی بھی اس تبدیلی کا عندیہ دے چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نام کی تبدیلی؛ جی 20 اجلاس میں مودی کے نام کی تختی پر'انڈیا' کے بجائے 'بھارت' درج

یاد رہے کہ بھارتی آئین کے دیباچے میں بھارت کو سوشلسٹ اور سیکولر ریاست قرار دیا گیا تھا جہاں تمام اقلیتوں کو ان کے مذہبی اور انسانی حقوق حاصل ہوگی تاہم اب آئین کی نئی شائع کردہ کتاب سے مودی سرکار نے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دئیے۔

 

 
Load Next Story