پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی پر ہوٹل مالک گرفتار

تکہ ہوٹل کے مالک کی فحش حرکات کی تصاویر وائرل، لوگوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی


ویب ڈیسک September 21, 2023
ہوٹل کا مالک نثار پولیس کی حراست میں (فوٹو : پولیس)

پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی پر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تکہ کڑاہی کے ایک ہوٹل پر غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں لوگوں نے پولیس کو ہوٹل مالک کی غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔

nisar khan peshawar arrest charsi tikka owner 3

لوگوں نے شکایت کی کہ ہوٹل مالک نے غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں جب کہ ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔

nisar khan peshawar arrest charsi tikka owner 2

پولیس نے سوشل میڈیا پر فوٹوز اور ویڈیو وائرل ہونے اور لوگوں کی شکایت پر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں