چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا انعام
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا
چیٸرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپٸین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں چئیرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی انتہاٸی شاندار رہی۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا، آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر، قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپ کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔
یہ پڑھیں : پیرس اولمپکس 2024 میرا ہدف ہے، ارشد ندیم
چیٸرمین سینیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، چئیرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی اسپانسر شپ کیلئے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں چئیرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔