کندھ کوٹ میں فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار جاں بحق

رینجرر اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


ویب ڈیسک May 14, 2014
پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئےسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

رسالدار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 رینجرز اہلکاروں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے رسالدار میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے معمول کی گشت پر مامور رینجرز اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی شناخت عباس اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئےسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔