غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

جوڈیشل مجسٹریٹ کی چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 21, 2023
جوڈیشل مجسٹریٹ کی چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت (فوٹو : فائل)

غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن جاری کردیا گیا۔

سول جج قدرت اللہ نے طلبی کا سمن جاری کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

Raja Perveez ashraf rental power case summon

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں