فلپائن امیگریشن آفیسر نے مسافر کے 300 ڈالر چرا کر نگل لیے
خاتون آفیسر نے مسافر کے دستی پیک کی چیکنگ کے دوران 300 ڈالرز چرا لیے
فلپائن کے ایئرپورٹ میں خاتون امیگریشن آفیسر نے ایک مسافر کے بیگ سے 300 ڈالر چرا لیے اور پکڑے جانے کے خوف سے انھیں نگل لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے ایئرپورٹ پر چوری کی یہ انوکھی واردات سبک رفتاری سے کی گئی تھی لیکن خاتون امیگریشن آفیسر کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوجائے گی۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سیکیورٹی اسکریننگ آفیسر معمول کے کام کے دوران جانچ کے لیے مسافر سے دستی بیگ لیتی ہے اور وہ مسافر ایکسرے اسکین مشین کی جانب بڑھ جاتا ہے۔
اس دوران امیگریشن آفیسر نے تیزی سے مسافر کے بیگ سے 300 ڈالر نکالے اور اپنے منہ میں ڈال لیے جس کے بعد خاتون نے پانی پیا تاکہ نوٹس کو نگل سکے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باعث پکڑی گئیں۔
خاتون امیگریشن آفیسر کو بد انتظامی اور چوری کی دفعات کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ فلپائن میں رواں برس ایئرپورٹ اہلکاروں کی جانب سے مسافروں کے ڈالرز چرانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔