نئے ایم ڈی سائٹ غضنفر قادری نے چارج سنبھال لیا غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب
غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غضنفر علی قادری
سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر غضنفر علی قادری نے چارج سنبھال لیا، ہیڈ آفس کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور غیر حاضر افسران و ملازمین سے وضاحت طلب کرلی۔
ترجمان سائٹ لمیٹڈ کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری چارج سنبھالتے ہی فعال ہوگئے، پہلے ہی روز انہوں ںے اچانک سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور غیر حاضر افسران و ملازمین سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔
ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کو گزشتہ ہفتے ادارے میں تقرری کا پروانہ ملا تھا جس کے بعد انہوں نے سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تعارفی اجلاس منعقد کیے۔ جس کے بعد انہوں ںے شعبہ جات کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیا اور موقع پر مختلف احکامات بھی جاری کیے۔
ترجمان سائٹ لمیٹڈ کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے افسران و ملازمین کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فرائض مکمل دیانت داری کے ساتھ انجام دیئے جائیں، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور لا پروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔