سیف سٹی منصوبہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالان کا آغاز

اسٹاف نے بھی ورکنگ شروع کردی ہے، ایم ڈی سیف سٹیز


ویب ڈیسک September 21, 2023
—فائل فوٹو

پنجاب میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ای چالان کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا، اب سیف سٹیز میں ایک سال تعطل کے بعد ای چالاننگ کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی سیف سٹیز کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر کیمروں کی مرمت اور ان کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسٹاف نے بھی ورکنگ شروع کردی ہے اور پیر سےای چالان کی ڈیلیوری کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراؤں پر ایک ہزار سے زائد کیمرے نصب ہیں اور اگلے ماہ کے دوران ای چالاننگ کے تمام کیمرے فعال ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پانچ برس قبل سیف سٹیز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالاننگ کا آغاز کیا تھا اور یومیہ 10 سے 15 ہزار ای چالان کیے جارہے تھے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں