کچے کے ڈاکوؤں کیوجہ سے پاکستان کے شعبہ ہوا بازی کو بڑا دھچکا

کچے کے داکوؤں کے پاس اینٹی ایئرکرافٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایڈوائزری جاری کردی


آفتاب خان September 21, 2023
—فوٹو فائل

سندھ کے کچے میں اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی تصاویرنے پاکستانی فضائی حدود میں بین الاقوامی سطح پرپیچیدہ صورتحال پیدا کردی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ کے مطابق سوشل میڈیا اوردیگر پلیٹ فارمز پر سندھ کے کچے کے ڈاکووں کی وائرل تصاویر جن میں ان کے ہاتھوں میں بھاری اسلحہ حتیٰ کہ اینٹی ائیرکرافٹ گنز دکھائی گئی وہ سنگین صورتحال کا سبب بنی ہیں، حالانکہ ان میں سے کچھ تصاویرکافی سال پرانی تھیں۔ مگران مناظر کی خبروں کی شکل میں تشہیر نے معاملے کو ہوادی۔

انہوں نے کہا کہ ان خبروں کو جواز بناکر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا) نے پاکستان کی فضائی حدود میں اڑنے والی پروازوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی ایڈوائزری پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپ سے اعلی سطح پر رابطہ کیا کیونکہ ایڈوائزری بڑی حد تک زمینی حقائق کے مکمل برعکس تھی۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے کی جانب سےانھیں آگاہی اور باورکروایا گیا کہ پاکستانی حدود کی فضائی ایڈوائزری عجلت میں جاری کی گئی ہے کیونکہ زمینی حقائق اس سے بہت زیادہ مختلف ہیں جبکہ کسی بھی قسم کے خطرے کا خدشہ بھی نہیں ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ ایاسا ایڈوائزری ملکی ایوی ایشن پرانتہائی منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ نئی ایڈوائزری میں برطانیہ کی سابقہ ایک ایڈوائزری کا حوالہ دیا گیا، جس پر ایاسا کو بتایا کہ برطانیہ کی پروازیں پاکستان آرہی ہیں۔

معاملے پر ایاسا نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ایک مخصوص بلندی پرپروازوں کو فضائی آپریشن کے لیےجاری ایڈوائزری پاکستانی میڈیا میں اینٹی ائیرکرافٹ اسلحے کی رپورٹس کے باعث جاری کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |