زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، مرکزی بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری زخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔