اگر 2018 کی طرز پر انتخابات ہوئے تو سخت مزاحمت ہوگی جے یو آئی

شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے، عبد الغفور حیدری


September 21, 2023
فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا جنوری میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |