شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف نیب ریفرنس بحال ہوگئے
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد مکمل
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد مکمل ہوگیا۔ نیب نے لاہور کی دس احتساب عدالتوں میں 118 ریفرنسز واپس جمع کرادیے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس بحال ہوگیا۔ رمضان شوگر ملز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔
سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف چنیوٹ میں معدنی زخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انوار کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔