کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فری ہینڈ دینا ضروری ہوگا وزیراعظم

کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک May 14, 2014
اجلاس میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے علاوہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔ فوٹو: پی آئی ڈی

PESHAWAR: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شہر قائد میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دینا ضروری ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس سندھ میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اقبال محمود کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، کور کمانڈر کراچی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور ڈی جی آئی بی سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ وزیراعظم کو شہر میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نےمتعلقہ حکام سے استفسار کیاکہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کےتحت مقدمات کیوں درج نہیں ہوئے؟ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں اب تک ملیرکےمحفوظ علاقےمیں منتقل کیوں نہیں کی گئیں؟ بیرون ملک فرارہونےوالےملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کیوں نہیں کئےگئے؟ غیرقانونی سموں کی بندش پرعملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےسندھ کےوزیراعلی سےکہاکہ کپتان صاحب آپ ٹی ٹوینٹی کھیلیں ٹیسٹ میچ نہیں، اپنی فوج کامورال ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی معاشی شہ رگ ہے اور یہاں امن کےقیام کےلئےوفاق اورصوبائی حکومت دونوں سنجیدہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنے کے لئے تیار ہیں جب کہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو بھی فری ہینڈ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور جرائم کو سیاست سے نہ جوڑا جائے، شہر میں جاری آپریشن سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع کیا اور اس پر انہوں نے مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا تھا اور سب کی یہی خواہش تھی کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنائے جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں