نسیم شاہ کی غیرحاضری میں بھی ورلڈکپ کیلیے پاکستانی پیس اٹیک مضبوط قرار

ٹیم کیلیے اس وقت اصل مسئلہ اسپنرز اور بیٹرز کا ہے، سابق بھارتی کرکٹر


Sports Desk September 22, 2023
ٹیم کیلیے اس وقت اصل مسئلہ اسپنرز اور بیٹرز کا ہے، پیسرز کبھی بھی ان کا مسئلہ نہیں رہے، سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

نسیم شاہ کی غیرحاضری میں بھی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی پیس اٹیک کو مضبوط قرار دیا جانے لگا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے ون ڈے کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ نسیم کے انجرڈ ہونے سے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کیا پاکستان بیک فٹ پر ہوگا ؟

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

جواب میں انھوں نے کہا کہ نسیم ایک تجربہ کار پیسر ہیں، ان کی کمی محسوس ہو گی مگر میں یہ نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا پیس اٹیک کمزور ہو گیا، ٹیم کیلیے اس وقت اصل مسئلہ اسپنرز اور بیٹرز کا ہے، پیسرز کبھی بھی ان کا مسئلہ نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں