نندی پورپاور پراجیکٹ سے 100 میگا واٹ بجلی کی پیدا وار شروع

نندی پور کی پہلی ٹربائن پر 31 مئی تک مزید 3 آزمائشی تجربات کیے جائیں گے


ویب ڈیسک May 14, 2014
نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660 میگا وا ٹ بجلی حاصل کی جائے گی. فوٹو؛ فائل

نندی پور پاور پراجیکٹ سے آزمائشی بنیادوں پر 100 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نندی پور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار کا افتتاح چیف انجینئر نندی پور پاور پراجیکٹ نے کیا۔ 31 مئی تک ٹربائن پر مزید 3 آزمائشی تجربات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مئی سے نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل حاصل ہونا شروع ہو جا ئے گی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660 میگا وا ٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔