سرکاری ملازمین کے نظرثانی شدہ پے اسکیل جاری کرنے کافیصلہ

نئے اسکیل سے بنیادی تنخواہ میں 100فیصداضافہ،پنشن 20 فیصدبڑھنے کاامکان ہے، ذرائع


Numainda Express September 18, 2012
نئے اسکیل سے بنیادی تنخواہ میں 100فیصداضافہ،پنشن 20 فیصدبڑھنے کاامکان ہے، ذرائع . فوٹو فائل

PESHAWAR: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے نظرثانی شُدہ پے اسکیلزجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے تحت تمام وزارتوں، ڈویژنوں سمیت سرکاری اداروں ،محکموں اور ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین کی تنخواہوں میں پایا جانے والا فرق ختم کردیاجائے گا۔

نظرثانی شدہ پے اسکیلزکے اجرا سے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 100فیصداضافہ جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں15سے20 فیصداضافہ ہونے کاامکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کی سربراہی میں قائم پے۔

کمیٹی نے یونیفائیڈ پے اسکیلزکے اجرا بارے اپنی تجاویزوزارت خزانہ کودیدی ہیں،توقع ہے کہ15اکتوبرتک نظر ثانی شدہ پے اسکیلزکوحتمی شکل دے کرمنظوری کے لیے پیش کردیاجائے گا،یکم نومبرسے نظرثانی شدہ پے اسکیلزجاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ پے اسکیلزکے تحت سرکاری ملازمین کے بنیادی پے اسکیلزڈبل ہونے کی توقع ہے۔

تاہم ملازمین کوملنے والے تمام ایڈہاک ریلیف اور اسپیشل الا ئونس ختم کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں